راولپنڈی،پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی ،17 گرفتار

قبضہ سے 1200کے قریب پتنگیں اور27ڈوریں برآمد ، مقدمات درج

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی17ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے 1200کے قریب پتنگیں اور27ڈوریں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے ملزم حسن رضا سے 435پتنگیں اور3ڈوریں، ٹیکسلا پولیس نے 3ملزمان پرویز، سہیل اورعبدالوہاب سی310پتنگیں معہ2ڈوریں، ریس کورس پولیس نی3ملزمان نعمان ،عمر اوراویس سے 90پتنگیں معہ3ڈوریں،رتہ امرال پولیس نی2ملزمان عنایت اورشاہد سے 75پتنگیں ، بنی پولیس نی2ملزمان شاہد اورامجد سے 38پتنگیں، نصیر آباد پولیس نے ملزم عماد سے 125پتنگیں اوڈور، سول لائنز پولیس نے ملزم محمد علی سے 42پتنگیں اور15ڈوریں، ائیرپورٹ پولیس نی2ملزمان زین اورحنان سی40پتنگیں،واہ کینٹ پولیس نے 2ملزمان عمر اورحماد سی25پتنگیں معہ3ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر نے کہاکہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے ،پتنگ بازی اورپتنگ فروشی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔