راولپنڈی(کرائم ڈیسک) گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اشیاء فروخت کرنے والے دکاندار کوگرفتارکرکے مختلف برانڈز کے جعلی شیمپو برآمدکرلئے ۔
تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اشیاء فروخت کرنیو الے دکاندارعبدالوہاب کو گرفتارکرلیا،ملزم سے مختلف برانڈز کے جعلی شیمپو برآمد ہوئے، گنجمنڈی پولیس نے نجی کمپنی کی جانب سے درخواست موصول ہونے پرمقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ایس پی راول فیصل سلیم نے کہاکہ جعل سازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔