راولپنڈی،جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو عمرقیداور ہرجانے کی سزائیں

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس کی موثر پالیسنگ کے باعث معزز عدالت نے رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو سزائیں سنا دی، ملزمان کو قتل کے جرم میں عمر قیدمعہ05/05لاکھ روپے ہرجانہ اور رابری کے جرم میں 10/10سال قید معہ 50/50 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان تاج محمد اورقلندر خان کو قتل کے جرم میں عمر قید معہ 05/05لاکھ روپے ہرجانہ اور رابری کے جرم 10/10سال قیدمعہ 50/50ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں، ملزمان نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہری ممریز اختر کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ سال2022تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیاتھا، واہ کینٹ پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر ملزمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔

سی پی اوسید خالدہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن،انوسٹی گیشن و لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میںملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی جیت ہے۔