راولپنڈی،ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی ،مالک کے گھر چوری کرنیوالا ملازم گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساتھیوں کے ساتھ ملکراپنے ہی مالک کے گھر چوری کرنے والے ملازم کوگرفتارکرکے چوری شدہ2کلاشنکوف، کیمرہ اور موبائل فون برآمدکرلیا،ملزم شہری کے گھر ملازم تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر سے چوری کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی مالک کے گھر چوری کرنیوالے ملزم اکرم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ2کلاشنکوف، کیمرہ اور موبائل فون برآمدہوا ،ملزم شہری کے گھر ملازم تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر سے چوری کی تھی،ملزم کے 02 ساتھی عمران اور رضوان قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔