اے ایس آئی کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ درج

سیالکوٹ: (کرائم ڈیسک) اے ایس آئی کو تھپڑ مارنے پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ تھانہ صدر میں امجد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدے میں کار سرکار میں مداخلت، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن ڈیوٹی کے دوران فردوس عاشق نے اے ایس آئی امجد کے منہ پر تھپڑ مارا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئی پی پی رہنما سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر موجود اہلکار کو تھپڑ مار رہی ہیں۔