پاکپتن : کمرہ عدالت میں لڑکی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

پاکپتن: (کرائم ڈیسک) پنجاب کے شہر پاکپتن میں گزشتہ روز کمرہ عدالت میں غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی، مقتولہ تحریم نے زاہد عباس نامی لڑکے کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی ، لڑکی کے ورثاء نے تھانہ ملکہ ہانس میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ اغوا کے مقدمے میں تحریم اپنا بیان دینے کچہری آئی تھی کہ ملزم شاہنواز نے فائرنگ کر کے اپنی بھانجی تحریم کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزم شاہنواز کو گرفتار کرلیا۔