ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی وسیم انجم نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم خواجہ عمیر علی کا جرم ثابت ہونے پر دو سال قید بامشقت اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی وسیم انجم نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم خواجہ عمیر علی کا جرم ثابت ہونے پر دو سال قید بامشقت اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ مجرم کے خلاف سال 2022 میں سائبر کرائم راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر دو سال قید کے علاوہ 50 لاکھ روپے کی سز ا سنائی ،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ کی سزا ہو گی۔ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر ملک سکندر زمان نے مقدمے کی پیروی کی جبکہ تفتیش سب انسپکٹر عثمان بشارت نے کی ۔معزز عدالت نے سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو فیصلہ پہ عملدرآمد کے احکامات جاری کیے ۔