کراچی: (کرائم ڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کراچی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اخترکالونی میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالجلیل عرف منشی کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم نےسی ویو پر ایک فیملی سےگن پوائنٹ پر 3آئی فونز، ایک سمارٹ واچ اور نقد رقم لوٹی تھی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس کی ایف آئی آرتھانہ ساحل کلفٹن میں درج ہے ۔
ترجمان رینجرز کا بتانا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ شہرکےمختلف علاقوں میں150 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق ملزم دوران ڈکیتی مزاحمت پر لوگوں کوخوفزدہ کرنےکے لیے ہوائی فائرنگ بھی کرتاتھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔