جیکب آباد: (کرائم ڈیسک) جیکب آباد میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ جاگیر کے علاقے گوٹھ اکبر جکھرانی میں پیش آیا جہاں ملزم اکبر جکھرانی نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم فرارہے، جلد گرفتار کیا جائے گا جبکہ ملزم نے خاتون کی لاش غائب کردی ہے ، جس کی تلاش جاری ہے ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نوجوان کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔