اسلام آباد (کرائم ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے جی سکس ، جی سیون ، بلیو ایریا، ایف سیون، ایف سکس اور گردونواح کے علاقوں میں پٹرول پمپس کی چیکنگ کی اور زائد قیمتیں وصول کرنے پر ایک پمپ سیل اور 4 افراد کو گرفتارکر لیا ۔
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پیمائش کے آلات کے ناقص ہونے پر 2 افراد کو گرفتار کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر وارننگ جاری کی ۔