راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ پر معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد مجرمہ کو جرم ثابت ہونے پر 10سال قید اور01لاکھ 25ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
پولیس کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد مجرمہ رشیدہ بی بی کو جرم ثابت ہونے پر 10سال قید اور01لاکھ 25ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔مجرمہ رشیدہ بی بی سے1360گرام ہیروئن برآمد ہونے پر دھمیال پولیس نے گرفتار کیاتھا۔دھمیال پولیس نے مجرمہ کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمہ کو قرار واقعی سزاسنائی۔