راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم قیصر کو گرفتار کر لیا۔مجرم اشتہاری قیصر تھانہ کینٹ سال 2023 کےچیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔