راولپنڈی (کرائم ڈیسک) اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیوں میں 592 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 7 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔اے این ایف ترجمان کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 64 آئس کیپسولز برآمدکیے گئے ۔
گاہی چوک کوئٹہ کے قریب ملزم سے 284 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔
کچلاک پشین میں خالی مکان سے 150 کلو گرام افیون اور 150 کلوگرام مارفین برآمدکی گئی ۔اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم سے 4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔جی ٹی روڈ اٹک کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔بنو بائی پاس کوہاٹ کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔موٹر وے اسلام آباد کے قریب ایک خاتون سے 500 گرام ہیروئن اور 350 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے کہاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاگیاہے ۔