اسلام آباد ،تھانہ کرپا پولیس قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) اسلام آباد کیپٹل پولیس (آئی سی پی) تھانہ کرپا اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے ایک افسر نے بتایا کہ 08 فروری 2023 کو کرپا تھانے کو ایک شہری کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ملزم سعید، زاہد اور محمد جمیل نے آکر مقتول بابر حسین پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔درخواست موصول ہونے پر کرپا پولیس ٹیم نے ایف آئی آر نمبر درج کرکےاس واقعے کے بعد ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس ٹیموں نے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تکنیکی اور سائنسی طریقے استعمال کرتے ہوئے محمد جمیل نامی ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے تمام سینئر حکام کو ہدایت کی کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس ناانصافیوں اور جرائم سمیت تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناتی ہے اور اس میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور تمام افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔