راولپنڈی(کرائم ڈیسک) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر گزشتہ روز مزید22 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نی22کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے ،خصوصی مہم کے دوران اب تک6866مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
سی پی اوسید خالدہمدانی نے کہاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، کم عمر ڈرائیور نہ صرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔