راولپنڈی (کرائم ڈیسک) کوٹلی ستیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے والا ملزم کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق کوٹلی ستیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سائنٹیفک ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم بہرام خان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،ملزم بہرام خان کو شک تھا کہ اسکی اہلیہ رقیہ بی بی اور بھتیجے حفیظ کے مراسم تھے،ملزم نے تھانہ نیلور اسلام آباد کے علاقہ میں اپنے بھتیجے کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزم بہرام قتل کے مقدمہ میں اسلام آباد پولیس کو بھی مطلوب تھا،ملزم کے خلاف رواں ماہ 17 جنوری کو اپنی اہلیہ اور بھتیجے کے قتل کے الگ الگ مقدمات درج کیے گئے تھے۔
ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھرنے کوٹلی ستیاں پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔