راولپنڈی،شادی کا جھانسہ دے کر 3 سال تک لڑکی کا ریپ کرنے والا باپ، بیٹا گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کا ریپ کرنے والے باپ اور بیٹے کو پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں حماد خان اور اس کا والد رزاق خان شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم حماد خان شادی کا جھانسہ دے کر متاثرہ لڑکی کو اپنے گھر لے گیا جہاں ملزم اور اس کے والد نے 3 سال تک اٴْس کا ریپ کیا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزمان نے بچے کی ولادت کے بعد لڑکی کو بچے سمیت گھرسے نکال دیا، ملزم حماد نے بچے کا نام یونین کونسل میں رجسٹرڈ نہیں کرایا اور نہ ہی نکاح کیا۔