اسلام آباد: (کرائم ڈیسک) کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں سمگل شدہ ڈیزل پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق کسٹم کو اطلاع ملی کہ 55ہزار لیڑ ایرانی ڈیزل اسگمل کیا جا رہا ہے، ٹرالر بلوچستان سے اسلام آباد کی طرف بھجوایا گیا تھا۔
کسٹم حکام نے اسلام آباد موٹروے پر ٹرالر کو روک کر ڈیزل قبضہ میں لے لیا ، تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔