راولپنڈی (کرائم ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان کی نگرانی میں سی ٹی پی نے شہر بھر میں بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو ماہ کے دوران 6642مقدمات درج کئے۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز مزید53 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج،خصوصی مہم کے دوران اب تک6642مقدمات درج ہوئے۔
سی ٹی اوتیمور خان کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔