خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں 11 افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ مقتولین کے رشتہ دار عمر گل کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں مدر خان کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم مدر خان کی بہو ناراض ہوکر میکے آگئی تھی، جس کا ملزم کو رنج تھا۔
مدعی مقدمہ نے مزید کہا کہ ملزم معاملے کو حل کرنے کے بہانے مہمان بن کر آیا تھا، جس نے اہل خانہ کے ساتھ رات گزاری۔
مدعی مقدمہ عمر گل نے یہ بھی کہا کہ ملزم مدر خان نے تمام افراد کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد قتل کیا۔
مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں 2 مرد، 2 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، ملزم کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں۔