میلسی (محمد مختار سولگی سے) شدیدی سردی،اور دھند میں بجلی نہ ہونیکی وجہ سے ہونیوالے اندھیرے کا فاٸیدہ اٹھاتے ہوٸے چور،ڈاکو سرِ شام ہی کمر توڑ مہنگاٸی کے ستاٸے شہریوں کو انکے پاس موجود براٸے نام جمع پونجی سے محروم کرنیکے لٸے کارواٸیاں شروع کردیتے ہیں۔ گزشتہ رات تقریباً 11 بجے نواحی قصبہ دوکوٹہ کے نزدیکی گاٶں ٹپنہ آباد میں ایک سفید رنگ کی کار اور موٹر ساٸیکل پر سوار کچھ مشتبہ لوگ اہلِ علاقہ نے دیکھے۔ موجودگی کا علم ہونیکا شک پڑنے پر وہ فرار ہوگٸے۔ کچھ دیر بعد بجلی نہ ہونیکی وجہ سے اندھیرے کا فاٸیدہ اٹھا کر دوبارہ آن موجود ہوٸے ۔ابھی وہاں کے رہاٸیشی نزیر واگھڑ کے گھر داخل ہونیکی کوشش کرہی رہے تھے کہ نزدیکی آبادی سے ذوالفقار سولگی کی اطلاع پر اہلِ خانہ جاگ گٸے، اور چور فرار ہوگٸے۔واضح رہے پچھلے ایک سال میں نزیر واگھڑ کے گھر دو مرتبہ چوری کی واردات ہوچکی ہے جبکہ دوسری مرتبہ ہی چوری کی ناکام کوشش کی گٸی۔ پورے علاقے میں شہریوں کو فون کرکے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع دیدی گٸی۔
دو بجے کے بعد پٹھان برادری کے لوگوں نے مشکوک لوگوں کو گھیر لیا۔ 3 ڈاکو پکڑ لییے گٸے جبکہ 2 فرار ہوگٸے۔ پکڑے گٸے بندے مقامی پولیس کے حوالے کردییے گٸے۔2 دن قبل بھی ہاشم سولگی کے گھر سے 2 بکرے چوری کرلییے گٸے تھے۔پچھلے پندرہ دنوں میں شدیدی سردی،دھند اور بجلی نہ ہونیکی وجہ سے علاقہ میں درجن بھر چوری کی وارداتیں ہوٸیں جن میں شہری اپنے جانوروں،گھریلو سامان اور اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگٸے۔
کسی کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
احتجاج کی بجائے یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے، مریم نواز
صدربیلاروس کا دورہ ملکی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا: عطا تارڑ
پی ٹی آئی قیادت کی اچانک عمران خان سے ملاقات، مذاکرات کی تصدیق کردی
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 جج نامزد کر دیئے
عمران خان‘ بشریٰ بی بی‘ علیمہ خان‘عارف علوی‘عمرایوب اورعلی امین گنڈا پور سمیت تین سو افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ
پی ٹی آئی احتجاج میں گنڈا پورغائب ، بشریٰ’ سلطانہ ڈاکو‘ کا کردار ادا کر رہیں: عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل‘ قافلوں کا اسلام آباد کی جانب سفر جاری
پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز