کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گلشن اقبال پولیس کا بلاک 4 پٹیل ہاسپٹل کے قریب ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، دو طرفہ فائرنگ میں ایک ملزم نقیب اللہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم سےپستول بمعہ ایمونیشن اورموٹر سائیکل برآمد ہوا، گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیاجارہاہے جبکہ طبی امداد کی فراہمی کےلئے فوری طور ملزم کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کےلیےبھیجا جارہا ہے۔