ایف آئی اے انٹرپول کی سعودی عرب میں کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

اسلام آباد: (کرائم ڈیسک) ایف آئی اے انٹرپول نے سعودی عرب میں کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار اشتہاری ملزم پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف ڈی جی خان میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔