سرگودھا:21 روز سے لاپتا 4 سالہ بچے کی لاش مل گئی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

سرگودھا میں 4 سالہ بچے کی لاش باغ سے ملی ہے، بچہ 21 روز قبل لاپتا ہوا تھا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کے مطا بق قصبہ بھابڑہ میں 4 سالہ علی حیدر 21 روز قبل گھر کے باہر سے لاپتا ہوا تھا۔

پولیس نے بچے کے لاپتا ہونے اور مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی تھی، آج بچے کی لاش باغ سے ملی ہے، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ بچے کو کس نے اور کیوں قتل کیا؟ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔