(“گزشتہ سے پیوستہ” روزنامہ حالات نے گزشتہ روز کی خبرسے متعلق مزید تفصیلات حاصل کر لیں)
راولپنڈی، انچارج کمپیوٹر سنٹر روات طارق سے حلقہ پٹوار ڈھولیال کے منشی عدیل نے بھاری رشوت کے عوض جعلسازی کروائی، مالک زمین توصیف
انچارج کمپیوٹر سنٹر طارق کے خلاف شکایات کے باوجود وہ اپنی سیٹ پر براجمان ہے،اس کرپٹ کمپیوٹرسنٹرانچارج کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے
اس جعلسازی میں محکمہ مال کے دیگر اہلکار بھی ملوث ہیں، کمشنرراولپنڈی واقعہ کا نوٹس لیں اور اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لائیں، سائل توصیف
راولپنڈی، (حالات کرائم ڈیسک) مالک زمین چودہری توصیف کے مطابق (یاد رہے یہ خبر روزنامہ حالات میں 29دسمبر شائع ہو چکی ہے) محکمہ ما ل کے اہلکاروں نے انچارج کمپیوٹر سنٹر طارق کو بھاری رشوت دیکر ڈیجیٹل ریکارڈ تبدیل کروایا جس کا تمام ریکارڈ میرے پاس موجود ہے توصیف نے کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ جن محکمہ مال کے اہلکاروں نے بھاری رشوت دیکر انچارج کمپیوٹر سنٹر طارق سے ریکارڈ تبدیل کروایا ان سب کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے جو دوسرے ملازمین کے لئے عبرت کا نشان بن جائے، مالک زمین توصیف کے مطابق منشی عدیل اب بھی جعلسازی میں مصروف عمل ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کمپیوٹر سنٹر روات سادہ لوح زمینداروں سے مال بٹور کر کمپیوٹر سنٹر انچارج طارق سے غیر قانونی کام لے رہا ہے معلوم ایسے ہوتا ہے کہ کمپیوٹر سنٹر روات کے ارد گر جنگل کا قانون ہے اور منشی عدل دھڑلے سے جعلسازی کا کام سر انجام دے رہا ہے۔
سائل کے ساتھ ہوئے فراڈ اور کرپشن کے دستاویزی ثبوت کا عکس