اے این ایف کی ملک گیرکارروائیاں ، منشیات برآمد، 7ملزمان گرفتار

اسلام آباد : (کرائم ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 کارروائیوں میں209 کلو گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، پشین اور پشاورمیں کی گئیں، کارروائی کے دوران 116 کلو گرام آئس،121 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 11کلو200گرام چرس، 75 کلو مارفین برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔