عجب کرپشن کی غضب کہانی، راولپنڈی روات کمپیوٹر سنٹر کرپشن کا گڑھ بن گیا

حلقہ پٹوار موضع ڈھولیال کے منشی میاں عدیل اورپٹواری الیاس نے جعلسازی سے مالک چوہدری توصیف کی زمین ہتھیا لی

انچارج کمپیوٹر سنٹر طارق کا نام زمین ہتھیانے والوں میں سر فہرست،بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں میں گرداورسلیم رضابھی شامل

نائب تحصیلدار ملک جاوید،نائب تحصیلدارملک ریحان نے بھی اس گندگی میں خوب ہاتھ دھوئے، چودہری توصیف نے حالات شکائت سیل کو اپنی بپتا بتا کر پاکستانی عوام کے سر شرم سے جھکا دئیے

راولپنڈی (حالات شکائت سیل) تفصیلات کے مطابق موضع ڈھولیال تحصیل راولپنڈی کے باسی چودہری توصیف نے حالات شکائت سیل کو بتایا کہ حلقہ پٹوار ڈھولیال تحصیل راولپنڈی کے منشی میاں عدیل اور پٹواری الیاس نے گرداور سلیم رضا ،نائب تحصیلدار ملک جاوید، نائب تحصیلدار سلیم رضا کی ہوس اور لالچ نے کرپٹ انچارج کمپیوٹر سنٹر روات کی مدد سے اس کی جدی زمین تعدادی 60کنال ہتھیا کر منشی میاں عدیل کی والدہ بشیراں بی بی اور بھائی علی رضا کے نام منتقل کر دی چوہدری توصیف نے مزید بتایا کہ جب میں کمپیوٹر سنٹر فرد لینے گیا تو پتہ چلا آپ زمین بیچ چکے ہیں

متاثرہ شخص کے مطابق وہ اپنی شکائت لے کر ڈی سی اور اے سی صدر کے نوٹس میں لایا اور تمام جعلسازی ان کے سامنے رکھ دی اے سی نے صرف پٹواری کو برا بھلا کہا اور معاملہ وہیں دبا دیا گیا – میں کئی سالوں سے دھکے کھا رہا ہوں لیکن ہر طرف کرپشن ہی کرپشن نظر آتی ہے مجبور ہو کر میں میڈیا کا سہارا لے رہا ہوں چوہدری توصیف نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم پرکمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جعلسازی کا نوٹس لے کر میری زمین کا انتقال منسوخ کروائیں اور جو اس کرپشن میں سرکاری اہلکاراور غیر سرکاری منشی ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنا تے ہوئے میری داد رسی کی جائے-

آپ بتائیں اپنا مسلہ ہم بنیں گے آپ کی آواز(حالات شکائت سیل )