اے این ایف کی 5 کارروائیوں میں 2.4 ٹن سے زائد منشیات برآمد

اسلام آباد: (کرائم ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، اے این ایف نے پانچ کارروائیوں میں 2.4 ٹن سے زائد منشیات برآمدکرلی جبکہ پانچ ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق پانچ کارروائیاں لاہور،فیصل آباد، قلعہ عبداللہ، سیال موڑ انٹرچینج اور پشاور میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 2289 کلو200گرام چرس، 206 کلو200گرام افیون برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں2 کلو آئس ،85 آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔