چنیوٹ: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

چنیوٹ: (کرائم ڈیسک) پنجاب کے شہرچنیوٹ میں زمین کا تنازع دوافراد کی جان لے گیا۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔