راولپنڈی ، آن لائن جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو 2 سال قید بامشقت اور2 لاکھ جرمانے کی سزا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وارث جاوید نے آن لائن جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو 2 سال قید بامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے عدالت نے متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے فہد منگی نامی ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الزام میں رواں سال سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا دوران ٹرائل ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک سکندر نے مقدمے کی پیروی کی گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو 2 سال قید بامشقت اور 2 لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔