خیبرپختونخوا:سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگردی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیاں

پشاور : (کراائم ڈیسک) خیبر پختون خوا میں رواں سال دہشت گردی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق اقدامات کی تفصیل دنیا نیوز کو موصول ہوگئی ۔

دستاویز کے مطابق ایپکس کمیٹی کی فیصلوں کے تناظر میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی پھیلانے والےاکاؤنٹس کے خلاف کارروائیاں کیں ، سی ٹی ڈی نے 3 ہزار سوشل میڈیا اکاؤنٹس پی ٹی اے، ایف ائی اے سائبر کرائمز ونگ کےساتھ شئیر کیں ، سی ٹی ڈی سوشل میڈیا ڈیسک کے ریسپانس پر پی ٹی اے نے 2560 اکاؤنٹس بلاک کردیے۔

دستاویز کے مطابق سی ٹی ڈی نے رواں سال 23 ٹارگٹس کا ڈیٹا متعلقہ ریجنل دفاتر کو ارسال کیا، سی ٹی ڈی پنجاب نے 15 ٹارگٹ محکمہ انسداددہشتگردی کے پی کیساتھ شئیر کیں، سوشل میڈیا ڈیسک نے 77 آن لائن اسلحہ ڈیلرز کا ڈیٹا سنئیر پولیس افسران کیساتھ شئیر کیا۔

دستاویز میں کہا گیاکہ ناپسندیدہ گفتگو والے 53 فیس بک ،20 ٹویٹر اکاؤنٹس کا ڈیٹا ایف آئی اے کو ارسال کیا گیا۔