راولپنڈی(کرائم ڈیسک) کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے سرغنہ کو2 ساتھیوں سمیت گرفتارکرکی8 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلئے۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے سرغنہ کو2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت فرمان، موسیٰ اور عبداللہ کے نام سے ہوئی،ملزمان سی8 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے ہیں۔ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او کینٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،متحرک اور منظم گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔