کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دکاندار کی جان لے لی

کراچی: (کرائم ڈیسک) شہر قائد کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے دکاندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شہری کے قتل کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے موچکو میں پیش آیا جہاں 2 ڈاکوؤں نے دکاندار کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی تو اس دوران دکاندار نے مزاحمت شروع کر دی۔

ڈاکوؤں نے پکڑے جانے کے خوف سے گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں دکاندار موقع پر دم توڑ گیا، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔