ڈہرکی، ہراساں کرنے پر لڑکی کی مبینہ خودکشی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے علاقے ڈہرکی میں بااثر ملزم کی جانب سے ہراساں کرنے پر بیس سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔

مقتولہ کی والدہ کے مطابق ملزم نجی اسپتال میں کام کرنے والی ان کی بیٹی کو دوستی کرنے پر مجبور کر رہا تھا، چند روز قبل ہی ملزم نے بیچ بازار میں بھی بیٹی کو ہراساں کیا تھا۔

مبینہ خودکشی سے دو روز قبل ماں اور بیٹی کا تحفظ کے لیے میڈیا کے ذریعے اعلیٰ حکام کو بھیجا گیا وڈیو پیغام بھی سامنے آگیا ہے۔

لڑکی کی خودکشی کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔