تاجر کے گھر پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی، ڈی ایس پی کو کلین چٹ دیدی گئی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر پولیس اہلکاروں کی جانب سے ڈکیتی سے متعلق کیس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ویسٹ نے ڈی ایس پی عمیر بجاری کو کلین چٹ دے دی۔

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروایا گیا اسکروٹنی نوٹ سامنے آگیا۔ 

اس میں پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ دستیاب ریکارڈ سے عمیر بجاری کا واردات سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ ڈی ایس پی عمیر کسی جرم کا ذمہ دار نہیں پایا گیا۔

اسکروٹنی نوٹ میں کہا گیا کہ واقعہ کا مقدمہ دو دن تاخیر سے درج ہوا اور اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ 

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ چھاپے کا پورا منصوبہ عمران قریشی کا ہے، اس کی گاڑی استعمال ہوئی۔ ایس ایس پی جنوبی عمران قریشی کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

اسکروٹنی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ ایس ایس پی عمران کا بیان بتا رہا ہے کہ اس نے چھاپے کا حکم دیا، اطلاع دینے والے افراد چھاپے کے وقت موجود تھے، انہیں شامل تفتیش کرنا چاہیے۔