لاہور: (کرائم ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے جعلی ڈائریکٹر جنرل کو گرفتار کر لیا ہے، آسٹریلیا میں قیام کے دوران ملزم خود کو ایف آئی اے کا ڈی جی ظاہر کرتا تھا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک کی ہدایت پر ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم فاروق اسلم ایف آئی اے کا ڈائریکٹر جنرل بن کر شہریوں سے رقوم بٹورتا تھا، ملزم نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے وزیٹنگ کارڈ بھی بنوا رکھے تھے۔