راولپنڈی ، موبائل فون چھیننے کے دوران ملزم نے بزرگ شہری کو گولی مار دی

راولپنڈی (کرائم‌‌ ڈیسک) راولپنڈی میں موبائل فون چھیننے کے دوران ملزم نے بزرگ شہری کو گولی مار دی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بھی لوٹ مار کے دوران ملزم شہریوں پر گولیاں چلانے لگے ۔

شہر میں ایک ملزم نے بزرگ شہری سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر گولی چلادی اور فرار ہوگیا۔گولی لگنے سے بزرگ شہری زخمی ہوگئے، جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی بزرگ کی شناخت 70سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔