راولپنڈی،متروکہ وقف املاک کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی85 دکانیں سیل

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) متروکہ وقف املاک نے غیر قانونی قابضین کے خلاف کاروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی 85 دکانیں سر بمہر (سیل) کردیں متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی سربراہی میں ڈھوک دلال میں ہونے والے آپریشن میں ایف آئی اے اور راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جنہوں نے املاک کی ملکیتی 85 دکانیں سیل کردیں اس موقع پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے بتایا کہ غیر قانونی قابضین کو متعدد نوٹس جاری کئے گئے اس کے باوجود قابضین عرصہ دراز سے وقف املاک کی دکانوں پر قابض تھے انہوں نے کہا کہ سیل کی گئی دکانوں کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے جبکہ یہ کاروائی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی جا رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی قابضین سے سرکاری اراضی ہر صورت خالی کرائی جائے گی۔