راولپنڈی (کرائم ڈیسک) کہوٹہ پولیس نےکارروائی کرکےخاندانی تنازعہ پر شہری کو فائرنگ سے زخمی کر کے بیرون ملک فرار ملزم کو انٹرپول کے ذریعے گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کی ٹیم اشتہاری کو گرفتار کرنے بیرون ملک گئی تھی۔ راولپنڈی پولیس نے قانونی پراسس کے بعد انٹرپول کے ذریعے اشتہاری مجرم کو گرفتار کروایا جو آج راولپنڈی پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
اشتہاری مجرم قیصر شہزاد نے فائرنگ کر کے پرویز اختر کو زخمی کیا تھا، مجرم اشتہاری 2021 کے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، اشتہاری مجرم واردات کے بعد دبئی فرار ہوا تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، قانون شکن عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
ایکنک کے اجلاس میں 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
اداکارفیروز خان اور سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے
شائستہ لودھی کل اپنی47 ویں سالگرہ منائیں گی
اسٹیج اداکارہ دیدار نے کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ شادی کی خبروں پرخاموشی توڑدی
شیخوپورہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد قتل، ایک زخمی
پیسوں کی خاطر دوست کو اغوا کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
جھل مگسی: بارات پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
کسی سے ڈرنے والے نہیں‘ جو بھی ڈی چوک آئے گا اسے گرفتار کریں گے، وزیرداخلہ
پی ٹی آئی احتجاج؛ اراکینِ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور متعدد رہنما گرفتار