راولپنڈی، شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی و آتش بازی کرنے والے 02ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی اورآتش بازی کرنے والے 02ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ساؤنڈ سسٹم اورسامان آتش بازی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں عمر خان اورقمر زمان شامل ہیں، ملزمان سے ساؤنڈ سسٹم اورسامان آتش بازی برآمد ہوا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ قانون شکنی کے ذریعے شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔