ریڑھی بان کے قتل کے خلاف کراچی فش ہاربر پر کام کرنے والوں نے ہڑتال کردی۔
ذرائع کے مطابق فش ہاربر پر کام بند کردیا گیا۔ لانچوں اور گاڑیوں سے مچھلی اتارنے نہیں دی جا رہی۔
مشتعل افراد نے مچھلی کٹائی کرنے والوں کو مارکیٹ سے نکال دیا جس کے بعد پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ہاتھ گاڑی والے محنت کش صدام حسین کو مچھلی کٹائی والے نے گزشتہ رات قتل کر دیا تھا۔
ہاتھ پر ریڑھی لگنے کے معمولی واقعے پر تلخ کلامی کے بعد قتل کی واردات ہوئی تھی۔
پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے ڈاکس تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا۔