کراچی میں اربوں روپےکی پانی کی چوری پکڑی گئی

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

کراچی واٹر کارپوریشن نے تین ہٹی کے قریب ریکسر پل کے نیچے کارروائی کے دوران اربوں روپے کی پانی چوری پکڑ لی۔ کارروائی کے دوران 22 فٹ گہری خندق برآمد کرلی گئی۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللّٰہ خان نے بتایا کہ بورنگ کے نام پر اربوں روپے کے پانی کی چوری پکڑی گئی، ریکسر لائن میں پل کے نیچے سے لیاری کو پانی فراہم کرنے والی لائن سے پانی چوری کیا جارہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 33 انچ قطر کی لائن 2007 میں لیاری کو پانی فراہم کرنے کے لئے ڈالی گئی تھی۔ لیاری کے عوام کا یومیہ پچاس لاکھ گیلن پانی چوری کیا جا رہا تھا۔ 

انہوں نے کہا 33 انچ قطر کی لائن سے 8 انچ کے 4 کنکشن لئے گئے تھے۔