ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش گجرات سے مل گئی

مرنے والے نوجوان نے 30 اکتوبر کو گجرات کی رہائشی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ علامتی فوٹو
مرنے والے نوجوان نے 30 اکتوبر کو گجرات کی رہائشی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ علامتی فوٹو

سیالکوٹ میں ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے پسرور کے نوجوان کی لاش گجرات سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق مرنے والے نوجوان نے 30 اکتوبر کو گجرات کی رہائشی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، ایک ماہ قبل لڑکی کے گھر والوں نے بہانے سے میاں بیوی کو گھر بلوایا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق سسرال والوں نے اپنی بیٹی کو شوہر کے ساتھ بھیجنے سے انکار کردیا تھا، جس کے چند روز بعد ہی نوجوان لاپتا ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان کے والد نے اپنے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ لڑکی کے اہلخانہ کے خلاف درج کرایا تھا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش ملنے کے بعد مقدمے میں نامزد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔