شجاع آباد: (کرائم ڈیسک) شجاع آباد میں جعلی عامل نے دم کرنے کے بہانے سے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
جنسی زیادتی کا واقعہ شجاع آباد کے علاقے ساندھی والا میں پیش آیا جہاں متاثرہ خاتون جعلی عامل کے آستانہ پر علاج کی غرض سے آئی تو ملزم نے دم کرنے کے بہانے جنسی زیادتی کر ڈالی۔
متاثرہ خاتون جعلی عامل کیخلاف درخواست لیکر تھانے پہنچ گئی، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔