راولپنڈی (کرائم ڈیسک) واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتارکرکے ان سے11 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکرلیا ۔
پولیس کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت اکرام اللہ اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان سے 11 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں،متحرک اور منظم گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔