لاہور: (کرائم ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرامت کھوکھر، ندیم بارا سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔
ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر چاروں ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، اینٹی کرپشن نے ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزموں نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزموں پر اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔