کراچی: جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز

کراچی: (کرائم ڈیسک) شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے ایس ایچ او پاک کالونی آغا اسد اللہ خان کو معطل کر دیا اس کے علاوہ سپیشل پارٹی کے انچارج جاوید اقبال اور دیگر کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او اور سپیشل پارٹی کو منظم جرائم میں ملوث ہونے اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے پر معطل کیا گیا، معطل افسران اور اہلکاروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے گی۔