قصور: 2 مسلح ڈاکو تاجر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار

قصور: (کرائم ڈیسک) قصور میں ڈاکو تاجر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

ڈکیتی کی واردات قصور کے تھانہ صدر کی حدود ڈسٹرکٹ ہسپتال کے قریب پیش آئی جہاں دو مسلح ڈاکو ایک دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر تاجر شاہ زیب سے لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر سے 2 لاکھ کے قریب نقدی اور 6 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز لوٹے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔