تھانہ غالب مارکیٹ کے ایس ایچ او نے فیملی کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے پوش علاقے میں ایک سفارتکار کی فیملی کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کے حوالے سے کہا گئا ہے کہ ایک سفارتکار کی فیملی گزشتہ روز گلبرگ کے نجی پلازہ میں شاپنگ کیلئے گئی جہاں گاڑی میں سوار دو افراد نے انہیں ہراساں کیا۔
تھانہ غالب مارکیٹ کے ایس ایچ او نے فیملی کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس اہلکارگلبرگ میں موجود تمام کیمروں کا جائزہ لیتے ہوئے گاڑی کی تلاش کر رہے ہیں ۔فیملی کی جانب سے ہراساں کرنے والے دونوں افراد کے حلیے اور گاڑی کی شناخت بتائی گئی ہے۔