راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ضلع بھر میں ون ڈش پابندی پر عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔رواں ماہ ضلع بھر میں 1125 شادی ہالز اور مارکیز کی چیکنگ کی گئی، 81 جگہوں پر میرج ایکٹ 2016 ء کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی جانب سے 40 لاکھ 75 ہزار جرمانہ کیا گیا، 2 شادی ہال اور مارکی مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔
10شادی ہالز اور مارکیز کو سر بمہر کر دیا گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ میرج ایکٹ 2016 پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔مساوات کی پالیسی کو پروان چڑھانے کے لیے میرج ایکٹ 2016 پر عملدرآمد ضروری ہے۔راولپنڈی شہر سمیت ضلع بھر کی تحصیلوں میں شادی ہالز اور مارکیز کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔